نئی دہلی، 29 جولائی (یو این آئی) حکومت کی اقتصادی اصلاحات سے متعلق اشیاء و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) بل پر آئندہ ہفتے راجیہ سبھا میں بحث ہوگی۔
ایوان کی کارروائی شروع ہونے اور ضروری دستاویزات کو ٹیبل پر رکھے جانے کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر مملکت مختار عباس نقوی نے
آئندہ ہفتے ایوان میں ہونے والے سرکاری کام کاج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جی ایس ٹی بل کو ایوان میں بحث کے لئے درج کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس بل کو لوک سبھا نے پہلے منظور کرلیا ہے لیکن ایوان بالا میں حکومت کے پاس اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے اب یہ بل اب تک زیر التواء ہے ۔